ابنا: پاکستان کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے راکٹوں اور جدید اسلحہ سے درابن تھانے پر حملہ کردیا جس میں اے ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایس ایچ او سمیت 3اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے درابن تھانے پر اچانک حملہ کردیا اور راکٹ سے فائر کرکے تھانے کا مرکزی گیٹ توڑ کر تھانے میں داخل ہوگئے اور جدید اسلحہ سے فائرنگ کی جس سے اے ایس آئی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ایس ایچ او سمیت 4اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد گاڑیوں میں بیٹھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
............
/169